وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ قائداعظمؒ کی 77 ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کا کردار صداقت، دیانت اور جرات مندانہ قیادت کی روشن مثال ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیر کوئی منزل حاصل نہیں ہو سکتی۔ ہمیں قائداعظمؒ کی طرح ذات سے بالاتر ہو کر ملک کی تعمیر و حفاظت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قائداعظمؒ کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔






