پاکستان اور متحدہ عرب امارات انسداد منشیات کے لیے مشترکہ تعاون پر متفق

0
138

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی، جس میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انسداد منشیات کے تعاون کے لیے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کو سراہا اور شیخ زید کو چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ہے اور اسمگلنگ کے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 400 ملزمان گرفتار اور 5 ٹن منشیات برآمد کی گئی، جو مشترکہ کارروائیوں اور بروقت معلومات کے تبادلے کی کامیابی ہے۔

شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے کہا کہ امارات انسداد منشیات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے بہتر مستقبل ممکن بنایا جا سکے۔

ملاقات میں اماراتی اور پاکستانی حکام سمیت اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی موجود تھے، جن میں مختلف اماراتی محکمہ جات اور پاکستانی وزارت داخلہ کے سینئر حکام شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا