اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

0
216

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم مقدمات کی تفصیلات نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے طلب کر لی ہیں۔ کیس کی سماعت جسٹس اعظم خان نے کی، جس میں عمران خان کی بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ دو سال قبل یہ درخواست دائر کی گئی تھی، اس وقت مختلف ادارے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف نوٹسز جاری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 127 مقدمات درج ہو چکے ہیں، اس لیے تمام اداروں سے مقدمات کی صحیح تفصیلات منگوائی جائیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی آئین کی خلاف ورزی اور انتقامی عمل ہے، لہٰذا اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

اسپیشل پروسیکیوٹر نیب عبدالرافع نے مقدمات کی تازہ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وقت مانگا اور لارجر بینچ بنانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں ایسا کوئی جواز نہیں دیا گیا جس کی بنیاد پر لارجر بینچ بنایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات ملنے کے بعد لارجر بینچ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا