گوجرخان میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق، تین بچے زخمی

0
214

راولپنڈی: جی ٹی روڈ گوجرخان پر سرور شہید کالج کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران رضا اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عزیزہ کی تیمارداری کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار چھ افراد شدید متاثر ہوئے۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال پہنچنے پر 38 سالہ عمران رضا، ان کی اہلیہ فوزیہ بہرام اور 14 سالہ بیٹا محسن رضا جانبر نہ ہو سکے۔

حادثے میں 9 سالہ بیٹی تحسین فاطمہ، 12 سالہ علی رضا اور 15 سالہ سدرہ عمران زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے حادثے کے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا