ایشیا کپ ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0
196

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے میں دبئی کے اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور مقصد بھارت کو بڑا ہدف دینا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آٹھ میں سے سات میچوں میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی ہے۔ دبئی میں بھی تینوں ٹی ٹوئنٹی مقابلے انہی ٹیموں کے بیچ کھیلے گئے جن میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی۔

پاکستان نے حالیہ برسوں میں بھارت کے خلاف شاندار فتوحات سمیٹیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹوں سے اور ایشیا کپ 2022 میں پانچ وکٹوں سے حریف کو شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا