سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 بند

0
175

لاہور: جلال پورپیر والا کے قریب سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے ایم 5 کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگیرہ اور جلال پور انٹرچینج سے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ پر شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے ٹریفک کو دیگر راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں ایک نوجوان سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق وہ جانوروں کو نکالنے کے لیے گہرے پانی میں گیا تھا اور واپس نہ آ سکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا