ترک نژاد خاتون کو جہاز سے اتارنے کی شکایت کا نوٹس

0
171

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کو ترکیہ واپسی کے دوران جہاز سے اتارنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور ان کے مسئلے کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی ترکیہ واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

نسلیحان نے وزیراعظم اور او پی ایف حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ جلد اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ترکیہ جا سکیں گی اور والدہ سے ملاقات کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نوٹس کے بعد انہیں دوبارہ اس نوعیت کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ پاکستان بھی ان کا وطن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا