پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کا الرٹ جاری

0
144

لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے 4700 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے چناب میں 2475 اور دریائے راوی میں 1458 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ اس وقت منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے جبکہ بھارتی بھاکڑا، پونگ اور تھین ڈیم بھی 88 سے 94 فیصد تک بھرے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال سے مجموعی طور پر 45 لاکھ 74 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف حادثات میں اب تک 104 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا