فنکارہ کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو 2 سال قید

0
160

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے مشہور فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وفا عامر نے مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ عدالت میں ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے الزام لگایا تھا کہ وفا عامر انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے فٹبالر ابراہیم شیکا کی موت ہوئی۔ تاہم حقیقت یہ تھی کہ الزمالک کلب کے کھلاڑی کو کینسر تھا اور وہ اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مروہ یسری نے عدالت کو بتایا کہ یہ غلط معلومات اسے اسکندریہ میں مقیم ایک شخص نے فراہم کیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مصری عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا