مائنر لیگ بیس بال نے سب سے زیادہ دستخطوں والی دنیا کی سب سے بڑی بیس بال بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 8 فٹ قطر اور 1,200 پاؤنڈ وزنی اس دیوہیکل بیس بال پر 6,750 دستخط ثبت کیے گئے۔
یہ ریکارڈ پہلے 2,146 دستخطوں والی بیس بال کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ بیس بال پر دستخط مائنر لیگ کے 15 مختلف اسٹڈیمز میں کھلاڑیوں، عملے اور شائقین نے کیے۔
29 جولائی 2025 کو نیویارک میں ایم ایل بی ہیڈکوارٹرز پر بیس بال کمشنر رابرٹ ڈی مینفریڈ جونیئر نے آخری دستخط کیے، جس کے بعد گنیز نے اسے باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ قرار دیا۔





