ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

0
130

دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور قومی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔ بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف ملا ہے۔

میچ کے آغاز میں ہی صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد محمد حارث (3)، فخر زمان (17) اور کپتان سلمان علی آغا (3) بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان نے کچھ مزاحمت کی لیکن کلدیپ یادیو نے دونوں کو آؤٹ کر کے پاکستانی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ دیا۔

اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 33 رنز (4 چھکے) کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اسکور کو سہارا دیا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا