فحاش ڈانس پارٹی کی خبر بریک کرنیوالے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

0
175

راولپنڈی: گزشتہ رات فحاش ڈانس پارٹی کی خبر بریک کرنے والے صحافی نقی گردیزی کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نقی گردیزی نے ڈانس پارٹی کی خبر نشر کی تھی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر نشر ہونے کے بعد صحافی کو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور ایف آئی اے کو باقاعدہ تحریری درخواست دے دی گئی ہے، اور متعلقہ اداروں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اس واقعے پر صحافتی تنظیموں نے شدید ردِ عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ نقی گردیزی سمیت پوری صحافی برادری کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحافی پر حملہ دراصل آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صحافتی حلقوں میں اس واقعے پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا