عمران خان نااہلی احتجاج کیس، عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم

0
157

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

کیس میں آج گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے باعث عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹرائل بدستور جاری ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا