مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی،عظمیٰ بخاری

0
212

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے اور سیلاب زدگان کی بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، مگر حکومت کے بروقت اقدامات سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ مریم نواز اور ان کی ٹیم متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور سروے مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں آج بھی متاثرہ عوام بے یارومددگار ہیں اور صوبائی حکومت نہ مسائل حل کر پا رہی ہے اور نہ ہی اپنی رٹ قائم کر سکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا