لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ

0
176

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن گئے ہیں اور وہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے تک متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے اور سیاسی نوعیت کی اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

چند روز قبل نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا طبی معائنہ کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اس سے قبل رواں سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا