پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

0
172

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی یہ آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس مکمل کرکے وطن واپس آئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا