خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک

0
135

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو ضلع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیے گئے۔

لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی میں ضلع بنوں میں مزید 17 خوارج ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا