لاہور: پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔
لاہور بورڈ: خدیجہ طاہرہ (1159 نمبر) پہلی، ملیحہ خان (1157) دوسری، جبکہ حرم عرفان، محمد تنویر اور محمد شبان نے 1156 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس میں محمد عثمان اور ہادیہ یوسف نے ٹاپ کیا۔
راولپنڈی بورڈ: اریج شفقت حیات (1148 نمبر) پہلی، عائشہ مشتاق (1139) دوسری، ایمان فاطمہ (1138) تیسری پوزیشن پر رہیں۔
سرگودھا بورڈ: ہما عابد (1146 نمبر) پہلی، ایلاف سرور اور عدن علی (1144) دوسری، جبکہ عائشہ ضیاء (1143) تیسری پوزیشن پر رہیں۔
فیصل آباد بورڈ: محمد زین (1163 نمبر) پہلی، محمد محمود احمد خان (1161) دوسری اور محمد نعمان مجید (1160) تیسری پوزیشن پر رہے۔
بہاولپور بورڈ: ہوریم اکرم (1164 نمبر) پہلی، ابیھہ اعجاز (1163) دوسری، جبکہ ملیحہ خان (1162) تیسری پوزیشن پر رہیں۔
تمام بورڈز کے تفصیلی نتائج کل جاری کیے جائیں گے۔






