سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

0
169

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزاؤں کا ’’اتوار بازار‘‘ ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی غیر قانونی ہے، عدلیہ انصاف ہوتا ہوا نظر لائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری سے متعلق واقعہ افسوسناک ہے، سپریم کورٹ ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کریمنل کیسز جلد سنے جائیں، عوام مایوسی میں ہیں، چیف جسٹس زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ گوہر نے مزید کہا کہ اگر ماتحت عدالتوں پر نظر رکھی جاتی تو ہمارے تین رہنماؤں کو 100 سال سزا نہ ملتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا