سندھ حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ ایم ایس تعینات کر دیا

0
150

کراچی میں حکومتِ سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے گئے ڈاکٹر آغا عامر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا۔

ڈاکٹر آغا عامر پر الزام تھا کہ انہوں نے اسپتال کی سرکاری کار کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکیدار کی پرائیویٹ گاڑی پر لگائی، جسے ٹول پلازہ پر بغیر ٹول دیے استعمال کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں معطل کردیا تھا۔

تاہم اب سندھ حکومت نے انہیں بحال کرکے دوبارہ ایم ایس کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا