پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اور مجموعی طور پر دوسرے پاکستانی ہیں۔
طوریس نے فروری میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہانس زِمر کی فلم DUNE: PART TWO کے ساؤنڈ ٹریک پر کام کیا تھا، جس پر انہیں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کامیابی خاموشی سے حاصل کی اور ٹرافی گھر پہنچنے تک کسی کو نہیں بتایا۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر انہوں نے اسے اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے شکرگزاری کا اظہار کیا۔
اس اعزاز نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا ہے۔






