پاکستان ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے

0
166

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو 2026 سے 2031 تک قابلِ عمل رہے گا۔

یہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان پانچواں کنٹری پروگرام فریم ورک ہے، جس پر چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کیے۔

فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون ہوگا۔

ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے اور آئی اے ای اے کے تعاون سے خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا