معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان اور ان کے خاندان پر تنقید کی ہے۔
51 سالہ فلمساز نے کہا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈہ گردی جیسا ہے اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھینو کشیپ نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم ’دبنگ‘ کے ذریعے سلمان خان نے اپنی عوامی شبیہ بدلنے کی کوشش کی، جس میں وہ جزوی طور پر کامیاب ہوئے۔ ابھینو کشیپ نے یہ بھی کہا کہ ابتدا میں سلمان کے بھائی ارباز خان فلم میں کردار ادا کرنا چاہتے تھے لیکن بعد میں پروڈیوسر بن گئے۔