سنگاپور: 52 سالہ بھارتی گلوکار زوبین گرگ، جو ’یا علی‘ گانے سے مشہور ہیں، سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران وفات پا گئے۔
ذرائع کے مطابق زوبین گرگ نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے سنگاپور میں موجود تھے۔ غوطہ لگانے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
زوبین گرگ کی موت پر مداحوں، موسیقاروں اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات نے غم کا اظہار کیا ہے۔