معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے ہسپتال سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
رپورٹس کے مطابق بیلا طویل عرصے سے لائم بیماری میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں کئی بار زیر علاج رہ چکی ہیں۔ پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ یا ماتھے پر برف کا پیک رکھے نظر آئیں، جبکہ کچھ تصاویر میں اہلِ خانہ کے ساتھ آرام کرتے اور تاش کھیلتے بھی دکھائی دی۔
بیلا نے کیپشن میں لکھا: “سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔” ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں کہا: “آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔” مداحوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔