بھارتی اداکار روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
61

تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چنئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں جمعرات کی رات ان کا انتقال ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق روبو شنکر کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔ ان کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔

اداکار کی آخری رسومات جمعہ کو چنئی میں ادا کی گئیں۔ روبو شنکر 1997 سے فلمی دنیا سے وابستہ تھے اور ٹی وی شوز میں روبوٹ ڈانس کی وجہ سے “روبو” کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے کئی تامل فلموں میں سپورٹنگ کردار ادا کیے اور مزاحیہ اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا