لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ اضلاع کے طلباء کیلئے خصوصی تعلیمی پیکیج کی منظوری دے دی۔
فیصلے کے تحت مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس اور بی ایس فرسٹ ایئر کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے۔ ان اضلاع کی تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع جبکہ ہونہار اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی تاریخ ایک ماہ بڑھا دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دیں گے اور حکومت بحالی و نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔






