وزیراعظم نے گلگت بلتستان قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری

0
138

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ کمیٹی نے ڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اویس لغاری نے تاجربرادری کے مسائل کے حل میں تعاون پر جی بی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا