اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کیس میں متاثرین کو رقم کی آن لائن منتقلی کا آغاز کر دیا۔ بی فور یو کمپنی سے برآمد شدہ 878 ملین روپے ایک ہی دن میں 5008 متاثرین کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔
نیب کے مطابق نیا ڈیجیٹل تقسیم نظام متاثرین کو دفاتر کے چکر لگائے بغیر شفاف اور آسان طریقے سے رقم واپسی کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس مقصد کے لیے نیب اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔