کوئٹہ: پنجگور میں بس اور گاڑی میں تصادم، آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق

0
133

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بس اور پک اپ گاڑی کے خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ پنجگور کے علاقے گومازین میں پیش آیا، جہاں بس اور پک اپ میں زور دار ٹکر ہوئی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا