ترکیہ کی بھارتی میڈیا کے دعوؤں کی تردید

0
84

انقرہ: ترکی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی کہ انقرہ کا دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔

ترکی کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے کہا کہ بھارتی رپورٹس غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ ترکی نے واضح کیا کہ یہ الزامات سراسر گمراہ کن ہیں اور اس کا کوئی حقیقت سے تعلق نہیں۔

دہلی دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے، جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا