برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو مکروہ اقدام قرار دیا۔
انہوں نے ہاؤس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں بڑھتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ ناقابل قبول ہے اور معاشرے میں اس کی کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مساجد اور مسلم سکولوں کی حفاظت کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے۔
اس اقدام سے نفرت انگیز رویے کی نگرانی ممکن ہوگی اور متاثرین کو مدد فراہم کی جا سکے گی۔






