افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازم ہلاک

0
302

دوشنبے: تاجکستان کی سرحد پر افغان دہشت گردوں کے حملے میں تین چینی کارکن ہلاک ہوگئے۔ تاجکستان کے کویت میں قائم سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ ختلون کے علاقے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے کیمپ پر رات کے وقت مسلح حملہ کیا گیا، جس میں دستی بم اور آتشیں اسلحہ استعمال ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تاجکستان مسلسل سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے، لیکن افغانستان سے تخریبی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاجکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی تحفظ اور سلامتی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا