شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ

0
834

واشنگٹن: ناسا نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 50 سے 100 میٹر قطر والا شہابِ ثاقب چاند سے ٹکرانے کے امکانات رکھتا ہے، جو موجودہ حساب کے مطابق 4 فیصد ہیں۔

ماہرین کے مطابق حتمی صورتحال فروری 2026 میں جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات کے بعد واضح ہوگی، اور ممکنہ خطرہ 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ اگر یہ ٹکراؤ ہوا تو چاند پر بڑا گڑھا بن سکتا ہے اور بکھرے ہوئے پتھر زمین کے گرد گردش کرنے والے سیٹلائٹس سے ٹکرا سکتے ہیں، جس سے انٹرنیٹ اور نیویگیشن سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

ناسا نے بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر 2028–2029 میں چھوٹے اسپیس کرافٹ کے ذریعے شہابِ ثاقب کے مدار میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تاکہ چاند محفوظ رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا