بھارت نے فوجی کارروائی میں عالمی قانون توڑا، پاکستان کا کردار ثابت نہیں ہوا: اقوام متحدہ

0
129

اقوامِ متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سنگین قانونی اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا گیا ہے۔ خصوصی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات ناگزیر ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور شفاف، غیر جانبدار اور بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق 7 مئی 2025 کو بھارت نے “آپریشن سندور” کے تحت پاکستان کی حدود میں فوجی طاقت استعمال کی، جسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سلامتی کونسل کو بروقت آگاہ نہیں کیا، جو طے شدہ عالمی قانونی طریقۂ کار کے منافی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا