لاہور/حسن ابدال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویجی لینس ویژن کے مطابق سی ایم انسپکشن ٹیم نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کا دورہ کیا۔
صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمار داروں سے سہولتوں کے بارے میں گفتگو کی۔ ٹیم نے ماں کے کمسن بچے کو نیبولائز کرنے کے واقعے پر بھی نوٹس لیا۔
انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے بیسمنٹ میں میڈیسن وئیر ہاؤس، او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور مسلسل اعلانات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پولیس فیسلیٹیشن، لیبارٹری، سٹیچر اور ویل چیئر کی فراہمی، کارڈیک یونٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ای سی جی مشین کے آپریشن بھی چیک کیے گئے۔
ٹیم نے ڈی ایم ایس، فیملی فزیشن، گائناکالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کی حاضری اور مریضوں کے ساتھ رویے کا بھی مشاہدہ کیا۔ معائنہ کے بعد سی ایم انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کی فراہم کردہ خدمات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔






