سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

0
439

سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے، جو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے تیار کی ہے، جس میں آتشزدگی کے اس المناک واقعے کی تمام تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے کے عمل اور ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل معلومات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام سے حاصل بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع فلاور شاپ میں ایک بچے کے ہاتھوں آگ لگی، جو تیزی سے پھیلتے ہوئے ایئر کنڈیشننگ کے ڈکٹس کے ذریعے عمارت کے مختلف حصوں تک جا پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی، پہلا فائر ٹینڈر 10 بج کر 37 منٹ پر موقع پر پہنچا، جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10 بج کر 30 منٹ پر گل پلازہ پہنچ گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا