امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کی خطے میں آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات آئیووا میں میڈیا سے گفتگو اور ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے اور جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ایران میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور خطے میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنائی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا ہے، جبکہ ہزاروں جرائم پیشہ اور غیرقانونی افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔






