سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

0
525

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 264 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 12 ہزار 175 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ فی اونس سونا 212 ڈالر اضافے کے ساتھ پہلی بار 5 ہزار 505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 64 سینٹس اضافے کے بعد پہلی بار 117 ڈالر ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا