ایران کا اسرائیل اور امریکی اڈوں کیخلاف حملوں کی 80 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان

0
644

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80ویں لہر شروع کر دی ہے۔

بیان کے مطابق اس نئی کارروائی میں اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا دائرہ خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات تک بھی پھیلایا گیا، جن میں کویت، اردن اور بحرین میں واقع اڈے شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی جانب سے بھی جوابی اقدامات جاری ہیں، جس کے باعث خطے کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا