حکومت کا پیٹرول کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

0
313
Refueling the car at a gas station fuel pump. Man driver hand refilling and pumping gasoline oil the car with fuel at he refuel station. Car refueling on petrol station. Fuel pump at station

وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس سلسلے میں ایک موبائل ایپ تیار کر رہی ہے، جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ایپ کے ذریعے ہر شہری کو اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کر کے خود کو رجسٹر کرنا ہوگا، جس کے بعد اسے پیٹرول کے حصول کے لیے مخصوص کوٹہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہر شہری کا پیٹرولیم کوٹہ اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق مقرر کرے گی، تاکہ ملک میں پیٹرول کے استعمال کو منظم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا