آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ کے مطابق حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیا آنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری تنازع کے باعث خدشہ ہے کہ کچھ وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپس نہ جا سکیں، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔





