تہران: ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی سے ملک بھر میں تمام سرکاری ادارے اور وزارتیں مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع کر دیں گی۔
گورنر تہران محمد صادق کے مطابق تہران میں تمام حکومتی دفاتر 100 فیصد استعداد کے ساتھ فعال ہوں گے، جبکہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں وزارت تعلیم و سائنس کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوسری جانب ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے بھی کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں اور جہازوں کو معمول کی سمندری خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
حکام کے مطابق آبنائے ہرمز اور علاقائی سمندروں میں موجود تجارتی جہازوں کو جہاز رانی، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔






