جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

0
320

جھل مگسی: ضلع جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایم ایٹ شاہراہ پر الٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا