پاکستانی مہمان نوازی، کھانے اور شادیوں کی تقریبات نے دل جیت لیا: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر

0
471

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں اپنے پسندیدہ تجربات شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، روایتی کھانوں، کرکٹ کلچر اور شادیوں کی رنگا رنگ تقریبات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

امریکی سفارتخانے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری انٹرویو میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بعد انہیں کرکٹ میں خصوصی دلچسپی پیدا ہوئی، اگرچہ وہ اب بھی کھیل کے قواعد سیکھ رہی ہیں۔

نیٹلی بیکر نے پاکستانی ثقافت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی وہ پہلو ہے جسے دنیا کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے پالک پنیر، دال، چائے اور پکوڑوں کو اپنے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل قرار دیا۔

امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شادیوں کی تقریبات انہیں بے حد پسند ہیں اور مہندی، بارات اور ولیمے کی رنگا رنگ رسومات ایک یادگار اور جادوئی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا