حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد جیٹ فیول بھی سستا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے باعث فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے، جس کے نتیجے میں ہوائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جسے حالیہ عرصے کا بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔






