قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی 5 ہزار کے نوٹ پرہونی چاہیے، رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک

0
178

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی ارشد ملک نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر میاں نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس لیے انہیں یہ اعزاز ملنا چاہیے۔

ارشد ملک کے اس مطالبے پر ایوان میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جبکہ سیاسی حلقوں میں بھی اس بیان پر بحث جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا