اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور معاملات درست انداز میں چل رہے ہیں۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہا ہے اور مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرے گا۔






