فرانس : گرمی کی شدید لہر، پیرس کے اسٹور میں 30 منٹ میں تمام پنکھے فروخت ہوگئے

0
353

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری گرمی سے بچنے کے لیے برقی پنکھے اور ایئرکنڈیشنرز خریدنے کے لیے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور پر صارفین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جہاں لوگ پنکھے اور دیگر کولنگ آلات خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

فلم ساز وکٹوریہ یاکوبوف نے بتایا کہ وہ صبح سویرے ہی پنکھا خریدنے کے لیے اسٹور پہنچ گئیں۔ ان کے مطابق صرف 30 منٹ کے اندر تمام پنکھے فروخت ہو گئے۔

الیکٹرانکس اسٹور کے سیلز ہیڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی لہر شروع ہونے کے بعد پنکھوں اور ایئرکنڈیشنرز کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق پیرس میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا