پارلیمان کو مضبوط بنائیں، ہم مکمل حمایت کریں گے: محمود خان اچکزئی

0
503

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پارلیمان کو مضبوط بنایا جائے اور قومی معاملات کو ایوان کے ذریعے حل کیا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کا مطلب بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام اکائیاں ہیں اور ملک کی مضبوطی تمام وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ سے وابستہ ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک وفد بھیجا جائے جو وہاں کے عوام سے بات چیت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمان کو مضبوط بنایا جائے تو وزیراعظم ملک کے سب سے طاقتور منتخب رہنما بن سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اپوزیشن مکمل تعاون کرے گی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمان ہی قومی طاقت کا اصل سرچشمہ ہونی چاہیے اور خارجہ پالیسی سمیت اہم قومی فیصلے ایوان کے ذریعے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے بلوچستان کے وسائل، ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی اکائیوں کے حقوق سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام قومیتوں کو آئینی اور جمہوری حقوق دیے جائیں تو ملک مزید ترقی کر سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے قیدیوں اور سزاؤں کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا